ْ حکومت کے پہلے سال جلسے، ریلیاں اور دھرنے دیئے گئے ، پہلے دھرنے میں امپائر کے اشارے کیے گئے ، عوام کے منتخب کردہ وزیر اعظم کو نااہل قراردینے کی بات کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 22:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پہلے سال جلسے، ریلیاں اور دھرنے دیئے گئے ، پہلے دھرنے میں ایمپائر کے اشارے کیے گئے ، عوام کے منتخب کردہ وزیر اعظم کو نااہل قراردینے کی بات کی جا رہی ہے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی غیر جمہوری طاقتوں نے کئی بار منتخب وزیر اعظم کو ہٹایا تھا ۔

(جاری ہے)

دنیا میں ووٹ ہی سب سے بڑا احتساب ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر لاک ڈائون ہو جاتا تو پھر کس نے سپریم کورٹ جانا تھا ۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر ثبوت پیش کرنے کا ڈرامہ کیا گیا مگر پیش کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم کو صوبائی نہیں وفاق کی سطح پر بہتر ہونا ہے ۔ حکومت کے پہلے سال میں ہی جلسے ، ریلیاں اور دھرنے دیئے گئے اور اس دھرنے میں ایمپائر کے اشارے کئے گئے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام کے منتخب کردہ وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی بات کی جا رہی ہے ۔ …(م د )