اسلام آباد، پولیس کی کا رروائی ،قتل اور دیگر مقدما ت میں ملو ث8 اشتہا ری مجرم گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) شمس کا لو نی سرکل پولیس کی کا رروائی ،قتل اور دیگر مقدما ت میں ملو ث8 اشتہا ری مجرم گرفتار کر لیے ، ، تفصیلات کے مطابقجنوری 2017کے پہلے پندرہ روزمیںمختلف کاروائیوں کے دوران آٹھ اشتہاری ملزم گرفتار کر لیے ،جن میں ملزم ارشد شاہد عرف چوسنی ولد اسلم سکنہ نوشہرہ مقدمہ نمبر 382مورخہ03-08-2011 بجرم302/34 تھانہ ترنول میں ایک خاتون کے قتل میں مقدمہ میں اشتہاری تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ نون نے ملزمان اشتہاری 1-عارف ولد عمران سکنہ کوہاٹ 2- امانت ولد فرید سکنہ کوہاٹ 3- لیاقت عباسی ولد محمد عزیز سکنہ ایبٹ آباد 4-ارشد شاہد ولد اسلم سکنہ نوشہرہ جبکہ تھانہ شمس کالونی نے 1-قیصر عباس ولد اشرف سکنہ سرگودھا 2- عمران ولد اعجاز سکنہ گجرات 3-نجیب ولد رحمدل سکنہ لکی مروت 4-شاہد ولد حبیب سکنہ I9/2 اسلام آباد کو گرفتار کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :