آئیسکو ریجن کے جہلم سر کل سے مزید2بجلی چور پکڑے گئے

بدھ 18 جنوری 2017 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) آئیسکوکی بجلی چوروںکے خلاف کاروائیاں جاری آئیسکو ریجن کے جہلم سر کل سے مزید2بجلی چور پکڑے گئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کی ٹیمیں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے سر گر مِ عمل ہیںاور اسی سلسلے میں آئیسکو ریجن سے مزید2بجلی چور کورنگے ہاتھوںپکڑاگیاہے ۔

(جاری ہے)

آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق،آئیسکو ریجن کے جہلم سرکل سے چوہدری شہزاد اور محمد یعقوب کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم )اور میٹر ٹمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چور وںکے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانے میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں دے دی گئی ہیں۔شاہد عباس

متعلقہ عنوان :