پسماندگی کا خاتمہ میرا مشن ہے، حلقے میں تعمیرو ترقی کیلئے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہوں، ملک اعتبار خان

بدھ 18 جنوری 2017 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) پسماندگی کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ اس لئے حلقے میں تعمیرو ترقی کیلئے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی اور معروف سیاسی رہنما ملک اعتبار خان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکالز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں پروفیسر علامہ نور حسین اور معروف مذہبی رہنما علامہ محمد حسین بھی شامل تھے ۔ ایم این اے ملک اعتبار نے کہا کہ میری سیاست خدمتِ خلق ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے سابقہ دورِ حکومت میں جب میں ایم پی اے تھا تو اس وقت بھی میں نے اپنے حلقے میں چار ارب سے زائد کے ترقیاتی کام کرائے اور ابھی بھی میں کم ترقیاتی فنڈز ہونے کے باوجود حلقے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لیئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

ملک اعتبار حسین نے ملک ابرار حسین کوجنڈمیں بجلی کے منصوبوں اور خصوصاًً ڈھوک ترآپ کو فوری طور پر بجلی کی فراہمی کا یقین دہانی بھی کرائی۔جس پر وفد نے ایم این اے ملک اعتبار خان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ملک ابرار حسین نے ایم این اے ملک اعتبار خان کا تعمیر وترقی اور حلقے میں بھرپور وقت دینے پر تعریف کی اور کہا کہ انہیں جہاں پر بھی ہمارے تعاون کی ضرورت ہو گی ہمیں وہاں پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :