پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں موسیقی کے پروگرام بیٹھک کا انعقاد

بدھ 18 جنوری 2017 22:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں موسیقی کا پروگرام بیٹھک منعقد ہوا جس میں پشتو اور چولستانی موسیقی پیش کی گئی۔پی این سی اے میں کلاسیکی موسیقی کے علاوہ علاقائی موسیقی کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں جن کا مقصد پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پروگرام بیٹھک پی این سی اے کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہے جس میں مختلف علاقوں کے فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے۔بدھ کو منعقد ہونیوالی موسیقی کی محفل میں پشتو کے گلوکاروں شفیع ایثار اور محمد جان جبکہ چولستان کی گلشن جہان نے موسیقی کی دھنیں بکھیریں۔حاضرین کی بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔واضح رہے کہ پی این سی اے آرٹ کے فروغ وترویج کے لئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کر رھا ہے۔یہاں پاکستان کے نامور فنکاروں کے علاوہ نوجوان فنکاروں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :