کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے برفباری سے متاثرہ کھمبوں ‘بجلی کی تاروں اورلائن کی مرمت کیلئے کام شروع کر دیا

بدھ 18 جنوری 2017 22:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ کیسکوفیلڈ سٹاف برفباری سے متاثرہ کھمبوں ،بجلی کی تاروں اورلائن کی مرمت اوربجلی کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہے۔کوئٹہ شہر اورصوبہ کے دیگر مختلف علاقوںمیں برف باری کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنوں پردرختوں کے گرنے سے نہ صرف بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں بلکہ ان سے کھمبوں اورٹرانسفارمرزکوبھی نقصان پہنچا جنھیں دوبار ہ نصب کرکے اُن سے بجلی کی فراہمی کے لئے کیسکوکی ٹیمیں کام کررہی ہے نیز چمن ، نوشکی اور دالبندین کے گرڈاسٹیشنوں کو بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے تاہم وہاں 11KV کے متعددکھمبے گرنے سے بجلی معطل ہونے والے علاقوںمیں دوبار ہ بحالی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ۔

ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں 11KVفیڈروں کی بحالی کے بعدمختلف علاقوں میں صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے انفرادی شکایات کابھی ازالہ کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں میںتاریں گرنے اور ٹراسفارمرز جلنے کے باعث بجلی معطل ہے جنہیں مرمت کرکے دوبارہ نصب کیا جارہا ہے ۔علاوہ ازیں جن علاقوں میں بجلی تا حال بحال نہیں ہوسکی وہاں پر بجلی کی بحالی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔تاہم برف باری سے متاثرہ لائنوں اورکھمبوں کونقصان کے باعث بجلی کی بندش پر صارفین کوپیش آنے والی مشکلات پرکیسکومعذرت خواہ ہے۔

متعلقہ عنوان :