شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں وہ کبھی مر نے نہیں ‘شہادت کا رتبہ پانے والے عظیم ہوتے ہیں۔جن کے درجات بہت بلند ہیں

ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ وڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کی دہشتگردی میں شہید پولیس اور لیویز اہلکارکے گھر پرعیادت کرتے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ وڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں وہ کبھی مر نے نہیں ۔شہادت کا رتبہ پانے والے عظیم ہوتے ہیں۔جن کے درجات بہت بلند ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سپاہی نوید احمداور لیویز سپاہی کے گھر پرعیادت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔ ریجنل پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ شہید ا کے ورثا پولیس فورس ایک خاندان ہے۔انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔اور ان کے فلاح وبہبود اور معاوضہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکچ کے تحت دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہیداء کے خاندانوں کے مسائل کے حل کیلئے باقاعدہ ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سطح کا آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

جوکہ روزانہ کی بنیاد پر ان مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے رپورٹ کر تا ہے۔دریں اثنا آر پی او وڈی آئی جی کوئٹہ نے سنیئر صحافی عاشق علی بٹ جوکہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔ان کی عیادت کی جبکہ قلعہ عبداللہ کے پولیس سپاہی کا لا خان کی بھی عیادت کی جوکہ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :