ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال فرید احمد سمالانی کی ملاقات

سول ہسپتال کی سیکورٹی امور‘ پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کے شیڈول اور نفری کی تعیناتی پر بات چیت

بدھ 18 جنوری 2017 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال فرید احمد سمالانی نے ملاقات کی اس موقع پر سول ہسپتال کی سیکورٹی کے حوالے سیکورٹی امور، پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کے شیڈول اور نفری کی تعیناتی پر بھی بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر کوئٹہ وڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کی سیکورٹی کو مزید بہتر کر نے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ لوگوں سے اپنا رویہ مثبت رکھیں جبکہ عوام کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :