کوئٹہ، ایف سی بلوچستان کا آپریشن ، بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) فرنٹیئر کور بلوچستان نے کاہان کے قریب آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان سے کاہان کے قریب کالعدم بی ایل اے کے ٹھکانوں پر سرچ آپریشن کیا اس دوران زیر زمین چار فٹ گہرائی میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا برآمد ہونے والے اسلحہ میں سات مائنز ‘ پچاس مارٹر چارہزار اینٹی کرافٹ رائونڈ اور پانچ گر ینیڈ شال ہیں۔ (عابد شاہ)