پوری دنیا کا قانون ہے جو الزام لگاتا ہے وہ ثبوت بھی دیتا ہے ، ڈاکٹر مصدق ملک

عمران خان کی منطق الگ ہی ہے ، وہ الزام تو لگاتے ہیں لیکن جب ان سے ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں، ترجمان وزیراعظم

بدھ 18 جنوری 2017 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا کا قانون ہے کہ جو الزام لگاتا ہے وہ ثبوت بھی دیتا ہے لیکن عمران خان کی منطق الگ ہی ہے کیونکہ وہ الزام تو لگاتے ہیں لیکن جب ان سے ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان مسلسل عدالت کی معاونت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 66 وزیراعظم محمد نواز شریف کی صوابدید نہیں اور اگر وہ چاہیں بھی تو یہ نہیں کر سکتے کہ میں آرٹیکل 66 کو ختم کرتا ہوں، وزیراعظم محمد نواز شریف نے جو بات پارلیمنٹ میں کہی وہی بات قوم سے خطاب میں کہی لہذا ان پر آرٹیکل 66 لاگو نہیں ہوتا، ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت کے پاس پورا اختیار ہے کہ پارلیمنٹ میں جو بات ہوئی اس پر بات کرے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاناما کیس پر صرف سیاست کر رہی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ آج تک عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت موجود ہی نہیں۔

متعلقہ عنوان :