انوارلحق کاکڑ کی بی یو جے کے سالانہ انتخابات میں ’’اے پی پی کوئٹہ کے بیورو چیف نذر محمد جمالی کو بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

بدھ 18 جنوری 2017 22:45

کوئٹہ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارلحق کاکڑ نے بلوچستان یونین آف جرنلٹس کے سالانہ انتخابات میں ’’اے پی پی‘‘ کوئٹہ کے بیورو چیف نذر محمد جمالی کو بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نذر محمد جمالی بطور ایک پیشہ ورانہ صحافی کے عوام کے مسائل کو درست انداز میں اجاگر کرنے اورصوبے میں تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندوںکی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض بخوبی سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صوبائی حکومت میڈیا کے مثبت اور تعمیر ی شعبہ کا خیر مقدم کرکے اس سے رہنمائی حاصل کرے گی کیونکہ میڈیا معاشرے میں شعور وآگاہی دینے میں موثر کردار ادا کر رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :