کوئٹہ ,جمعیت علماء اسلام نئے شامل ہونے والوں کومبارکباد

قوم پرست پارٹی کے وزراء نے عوام کومایوس کردیا, صاحبزادہ کمال الدین،ملک بازمحمدکاکڑ،مولانانیازمحمد

بدھ 18 جنوری 2017 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ کمال الدین،ملک بازمحمدکاکڑ،مولانانیازمحمد،،مولانامحمدسلیم شاکر،شوکت ترین،صادق آغا،ظہیرخان درانی،ٹاؤن چیئرمین مولوی محمدصادق اوردرمحمدنے پشین سرانان کلی ہکلزئی میںشمولیتی جلسے سے خطاب کیااس موقع پر پشتونخوامیپ کے رہنماؤں حاجی امان اللہ ترین اورملک محمدقاسم نے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کیااعلان کیااس موقع پررہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے شامل ہونے والوں کومبارکباددی اورکہاکہ قوم پرست پارٹی کے وزراء نے عوام کومایوس کردیااس لئے ان کے ہزاروں کارکنان پارٹی چھوڑکرجمعیت میں شامل ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ بلندوبانگ دعوے کرنے والی قوم پرست پارٹی نے تمام وعدوں کوبھلادیاان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے تمام قومی ایشوزپرانہوں نے ایک سمجھوتے کے تحت خاموشی اختیارکی اورعوام کی جوتوقعات ان سے وابستہ تھیں انہوں نے عوام کومایوس کردیاانہوں نے کہاکہ قوم پرست پارٹی کے اہم رہنماؤں کے اپنے خاندانوں اوراپنے قریبی رشتہ داروں کی جمعیت میں شمولیت اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ قوم پرست پارٹی کی کارکردگی مایوس کن ہے اوروہ معاشرے میں فیل ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ جوق درجوق ہزاروں افرادکی جمعیت میں شمولیت روشن مستقبل کی نویدہے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کی صلاحیتوں سے بھرپورفائدہ اٹھایاجائے گااورانہیں مایوس نہیں کریں گے انہیں جمعیت میں سکون ملے گا۔

متعلقہ عنوان :