کوئٹہ,حالیہ بارشوں نے بلوچستان کے کئی اضلاع کے زراعت املاک کو شدیدنقصان پہنچایا ،محمد عاصم سنجرانی

الخدمت فائونڈیشن کا نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے سروے شروع

بدھ 18 جنوری 2017 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ حالیہ بارشوں نے بلوچستان کے کان مہترزئی ،پشین ،چمن،دہشت، قلعہ عبداللہ ،مستونگ ،بولان خاران،دسمیت کئی اضلاع کے زراعت املاک کو شدیدنقصان پہنچایا ہے الخدمت فائونڈیشن متاثرہ اضلاع میں نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے سروے شروع کردیا ہے انشاء اللہ دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر متاثرین ومتاثرہ علاقوں کوجلد ازجلد امداد روانہ کریں گے انہوں نے بارش سے متاثرہ اضلاع کے الخدمت صدورکو ہدایت کی کہ نقصانات کا سروے وجائزہ لیکرصوبائی ٹیم کو آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

حکومت متاثرہ علاقوں کی بجلی فوری طور پر بحال کرتے ہوئے متاثرین کو امداد پہنچادیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امسال بھی بارشوں نے تباہی مچائی ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ریلیف کا کام شروع کیا جائے حکومت متاثرہ علاقوں کے کاشت کار زمین دار ودیگر متاثرین کی نقصانات کا ازالہ کریں زمین دار کاشت کار اورعوام کے املاک وزمینوں اورکاشت کو نقصان پہنچا ہے پہلے ہی خشک سالی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام خصوصاًزمیندار شدید متاثرہیں الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت ومصیبت زدہ عوام کوامدادپہنچانے کی بھر پور کوشش کریگی متاثرین صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں انشاء اللہ ان کو ا مدادمل جائیگی زمین دار وں کوریلیف دی جائیں

متعلقہ عنوان :