مردم شماری بلوچستان کی بقا،ترقی اورروشن مستقبل کی ضمانت ہے ،جے یو آئی کوئٹہ

مردم شماری کی مخالفت کرنے والے قوم پرست قوم کااستحصال کررہے ہیں,مولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،مولانامحمدسلیم ودیگر

بدھ 18 جنوری 2017 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،مولانامحمدسلیم،مولاناحبیب اللہ مینگل،مولانابشیراحمداورمفتی عبدالغفورمدنی نے کہاہے کہ مردم شماری بلوچستان کی بقا،ترقی اورروشن مستقبل کی ضمانت ہے ،مردم شماری کی مخالفت کرنے والے قوم پرست قوم کااستحصال کررہے ہیںماضی میں پشتون قوم پرست پارٹی نے مردم شماری کی مخالفت کرکے آج اس پرپشیمان اورافسوس کااظہارکررہی ہے جبکہ آج بلوچ قوم پرست پارٹیاں مردم شماری کی مخالفت کرکے پس پردہ قوتوں کوفائدہ پہنچاناچاہتی ہیں افغان مہاجرین کی موجودگی کابہانہ بناکرمردم شماری کی مخالفت سمجھ سے بالاترہے قوم پرستوں کوچاہیے کہ وہ کل افسوس کرنے کے بجائے آج سنجیدگی سے اس مسئلہ کاحل تلاش کریں اورملک کے اہم فورمزپراپنے تحفظات پیش کریںدرین اثناء جمعیت حلقہ 24ترین روڈکے زیراہتمام آج جمعرات کوتین بجے شمولیتی جلسہ ہوگاجس میں قوم پرست پارٹی کے سرکردہ افراددرجنوں افرادسمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے ،شمولیتی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،حلقے کے امیرقاری عبدالمتین،حافظ منظوراحمدملنگ ودیگرکی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے شمولتی جلسے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں مولاناولی محمدترابی نے کہاکہ آج کاشمولتی جلسہ خوش آئندہ ہے جبکہ25جنوری کواغبرگ،26جنوری کوہلفرہسپتال،27جنوری کوپشتون آبادمیں نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب،28جنوری کوبڑیچ کالونی میں شمولیتی جلسہ ہوگاانہوں نے کہاکہ 29جنوری کوضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مردم شماری سمیت دیگرامورپرغورکیاجائے گااوریونٹوں کے دورے کے شیڈول پربھی مشاورت کی جائے گی جس میں صدسالہ اجتماع کی تیاریوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔