کوئٹہ , جے یو آئی کے صدسالہ عالمی اجتماع کی سیکور ٹی

ملک بھرسے ایک لاکھ رضاکاروں کومارچ میں اجتماع کے گراؤنڈمیں تعینات کیاجائے گا,حافظ محمدابراہیم لہڑی کا جلاس سے خطاب

بدھ 18 جنوری 2017 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی،ضلعی نائب امیرحافظ قدرت اللہ لہڑی،ضلعی سالاررحیم الدین ایڈوکیٹ،حافظ خلیل احمدسارنگزئی،حافظ شادمحمد،عزیزاحمدسارنگزئی،حافظ زبیراحمداورحافظ شبیراحمدمدنی نے 26جنوری کوکوئٹہ میں رضاکارکنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت حلقہ پی بی 4کے زیراہتمام سارنگزئی ہاؤس بروری روڈ میں رضاکاروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدسالہ عالمی اجتماع کی سکورٹی کے لئے ملک بھرسے ایک لاکھ رضاکاروں کومارچ میں اجتماع کے گراؤنڈمیں تعینات کیاجائے گاجس کے لئے مرکزی سالارنے ملک بھرمیں تیاریاں شروع کی ہے بلوچستان میں پہلامرحلہ مکمل ہوچکاہے جبکہ 26جنوری سے کوئٹہ میں رضاکارکنونشن کے انعقادسے دوسرامرحلہ شروع کیاجائے گااورتمام اضلاع میں رضاکارکنونشنزمنعقدکئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ 26جنوری کوسائنس کالج میں رضاکارکنونشن سے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدلغفورحیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مرکزی سالارانجینئرعبدالرزاق عابدلاکھو،مولاناولی محمدترابی،حافظ محمدابراہیم لہڑی،رحیم الدین ایڈوکیٹ ودیگرخطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے تمام حلقوں میں رضاکاروں کی تربیت کے لئے دورے شروع کئے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے انہوں نے کوئٹہ کے تمام حلقوں کے سالاروں اوررضاکاروں کوہدایت کی کہ وہ رضاکارکنونشن کے لئے بھرپورتیاریاں کریں۔

متعلقہ عنوان :