باارش برف باری رکنے کے بعد پانچویں روز بھی ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال نہ ہوسکی

انتظامیہ شاہراہ بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں,سیاسی و سماجی و ٹرانسپورٹرز حلقوں کا مطالبہ

بدھ 18 جنوری 2017 22:48

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ہرنائی بارش اور برف باری کے رکنے کے بعد بھی پانچویں روز بھی ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال نہ ہوسکی سینکڑوں گاڑیاں چپھررفٹ کے پہاڑی سلسلوں میں پھنسے ہوئے زیارت انتظامیہ شاہراہ بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں سیاسی و سماجی و ٹرانسپورٹرز حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ہرنائی کوئٹہ شاہراہ جوکہ چھپر رفٹ کی پہاڑی پر شدید برفباری کے باعث شاہراہ پانچویں روز بعد بھی ٹریفک بحال نہ ہوسکی ہیمانگی ضلع زیارت کے پہاڑی سلسلے چھپررفٹ میں دو فٹ کے قریب برف کو پانچویں روز بھی ضلعی انتظامیہ زیارت اور بی اینڈآر سمیت این ایچ اے کی جانب سے ہٹانے کی امدادی کاروائی شروع نہیں کی جاسکی ہے جس سے مشکلات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ہرنائی نے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش کی نگرانی میں ہرنائی تا چھپررفٹ چوکی تک 75کلومیٹرضلع ہرنائی کے انتظامی حدود ایریا میں برف ہٹاکر پہلے ہی دن سڑ ک کو کلیئرکیا ہے جبکہ چھپررفٹ سے کچھ تک ضلع زیارت ایریا انتظامی حدود میں زیارت انتظامیہ نے سڑک کو ٹریفک کی بحالی کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے ہیں عوام کی مشکلات کومد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ قریش نے ہرنائی انتظامیہ کو زیارت ایریا حدودو میں بھی ہرنائی کوئٹہ روڈ کو کلیئر کرنے اورٹریفک بحال کرنیکے لئے امدادی کاروائیاں شروع کرنے کا آغازکردیا ہے ڈپٹی کمشنرعصمت اللہ قریش چار روز سے جائیوقوع پرخود امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور ان کی کوششوں سے پہلے ہی دن ہرنائی ایریا 75کلومیٹر میں روڈ پر سے برف کو ہٹاکر ضلع ہرنائی کے انتظامی حدود میں شاہراہ کو کلیر کردیا گیا ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کی بندش کے باعث چھپررفٹ کے پہاڑی سلسلے میں دونوں جانب چھوٹی بڑی اور مسافر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطارے لگی ہوئی ہے جبکہ گاڑیوں میں سوار مسافر خصوصا خواتین ، بچے ، ضعف المر افراد اور ڈرائیورز اور دیگر سواریوں کو شدید سردی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرھ رہا ہے ہرنائی کے سیاسی و سماجی حلقوں اور بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے عہدیداروں نے وزیراعلی بلوچستان ، پی ڈی ایم اے اور صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال سے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ زیارت انتظامی حدود میں بندش کا نوٹس لیکر شاہراہ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ہیوی مشینری کو پہنچاکر شاہراہ کو بحال کرکے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کر دیا گیا جائے اور چھپررفٹ کے پہاڑی سلسلوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے کھانے اور دیگر گرم کمبل وغیرہ کا بندوبست کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :