کراچی : تاجر و صنعتکار آج آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کرینگے

شہر میں امن وامان اور کاروباری صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے

بدھ 18 جنوری 2017 22:50

کراچی : تاجر و صنعتکار آج آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کرینگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) کراچی کے تاجر و صنعتکارآج جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے ساتھ کراچی کے ممتاز بزنس مینوں کی ملاقات دوپہر ایک بجے کورکمانڈر آفس میں ہوگی،ملاقات میں تاجر و صنعتکار امن وامان اور کاروباری صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میںا یف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر،سینئرنائب صدر،سابق صدور،کراچی چیمبر کے صدر ،سابق صدور ،کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری،نارتھ کراچی،فیڈریل بی ایریا،سائٹ سپرہائی وے،لانڈھی،بن قاسم ایسوسی ایشنز کے صدور،پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سینئرممبران شامل ہونگے۔