قائد اعظم یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان تصادم،چیئرمین سینٹ کی راجہ ظفر الحق کو نوٹس لے کر معاملہ حل کرانے کی ہدایت

بدھ 18 جنوری 2017 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے راجہ ظفر الحق کوہدایت جاری کی ہیں کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلباء کے درمیان ہونے والے تصادم کا نوٹس لیں اور معاملہ حل کرائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینیٹ کے اجلاس میں ایک سینیٹر کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے اپنے ریما رکس دیتے ہوئے قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق کو ہدایات جاری کیں کہ اس معاملہ کو حل کرائیں کیونکہ طالب علموں کے تصادم کے باعث ان کا تعلیمی سال ضائع ہوسکتا ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :