فخر باچاکان کی انیسویں اور رہبر ملی خان عبدالولی خان کی 11 ویں برسی ہم ایسے موقع پر منار ہے ہیں جب چار سو پشتون افغان بین الاقوامی مفادات کی جنگ میں ایندھن کے طور پر آگ خاک و خون میں جل رہا ہے

عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی کا بیان

بدھ 18 جنوری 2017 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی نے کہا ہے کہ فخر باچاکان کی انیسویں اور رہبر ملی خان عبدالولی خان کی 11 ویں برسی ہم ایسے موقع پر منار ہے ہیں جب چار سو پشتون افغان بین الاقوامی مفادات کی جنگ میں ایندھن کے طور پر آگ خاک و خون میں جل رہا ہے ، منظم منصوبہ سازی کے تحت ہمیں آج بقاء کا مسئلہ درپیش ہے ، پشتو زبان ، کلتور ،روایات کو خطرات لاحق ہوچکے ، دہشت گردی ، انتہاء پسندی کو پشتونخوا وطن پر مسلط کرکے جنت نظیر وطن کو کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا لہذآج فکر باچاخان کی کل کے مقابلے میں اشد ضرورت ہے ہمیںچاہیے کہ فکر باچاخان پر عمل پیرا ہو کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو باچاخان مرکز میں سہ پہر 2 بجے قرآن خوانی و لنگر جبکہ 26 جنوری کو کوئٹہ میں فخر افغان باچاخان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے مشترکہ برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ بیان میںپارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 20 جنوری اور 26 جنوری کے ریفرنسز میں بھر پور شرکت کریں ۔

متعلقہ عنوان :