انسداد پولیو مہم میں معمولی سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، ایڈیشنل کمشنر

بدھ 18 جنوری 2017 23:06

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) انسداد پولیو مہم میں معمولی سی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کسی جگہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میں کوتاہی سامنے آئی تو متعلقہ ایریا انچارج کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعود فروکہ نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نوازش گورایہ،اتھارٹی کے دیگر افسران،اسسٹنٹ کمشنرز،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر،پختون آبادیوں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پولیو ٹیموں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سویپنگ ڈیز کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے سے متعلق تصدیق کی جائے اور اگر کسی گھر میں پانچ سال تک کی عمر کا بچہ پولیو کے قطرے کے بغیر نہیں رہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر آنے جانے والی ہر گاڑی پر نظر رکھیں اور والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کی انگلیوں پر مارکنگ کو چیک کیا جائے ۔اس موقع پر پولیو مہم پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :