چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے مجھ سے رابطہ کیا تھا،شیخ رشید کا دعویٰ
سعد رفیق کا خاندان چوہدری شجاعت کے والد چوہدری ظہور الہیٰ سے زکوٰة لیتا رہا‘ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بڑے باپوں کے چھوٹے قد بیٹے ہیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 18 جنوری 2017 23:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیاہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے ان سے رابطہ قائم کیا تھا۔ انہوں نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کا خاندان چوہدری شجاعت حسین کے والد چوہدری ظہور الہیٰ سے زکوة لیتا رہا‘ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بڑے باپوں کے چھوٹے قد بیٹے ہیں۔
بدھ کو ایک نجی ٹی وی دئیے گئے اپنے انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے خواجہ سعد رفیق کی طرف سے کی جانے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خواجہ سعد رفیق ایک بڑے باپ کے چھوٹے بیٹے ہیں اور میں چوہدری ظہور الہیٰ کے ساتھ ہوتا تھا اور ان کا پرس میرے پاس ہوتا تھا۔(جاری ہے)
چوہدری ظہور الہٰی کی زکوةٰ کے پیسے سعد رفیق کے گھر جاتے تھے اور اس کا سارا ریکارڈ میرے پاس موجود ہوتا تھا جبکہ خواجہ آصف بھی بڑے باپ کے چھوٹے بیٹے ہیں۔
انہوں نے دولت بنائی ہے عزت نہیں بنائی۔ ایک سوال پر شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ 2013ء کے انتخابات سے قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی ہدایت پر ان سے رابطہ کر کے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی دعوت دی تھی تو میں نے ان سے کہا تھا کہ میں عمران خان کو زبان دے چکا ہوں اس لئے میں انہیں انکار کر دیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.