ایف سی کی کاہان کے قریب کارروائی ، کالعدم بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 23:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ایف سی نے بلوچستان کے علاقے کاہان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقے کاہان کے قریب کارروائی کی۔ کارروائی میں بی ایل اے کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں اینٹی ٹینک مائنز ‘ مارٹر رائونڈز ‘ اینٹی ایئر کرافٹ گنیں شامل ہیں جو زیر زمین چھپایا گیا تھا۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :