ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کی نماز پڑھتے تصویر سے برطانیہ میں طوفان کھڑا ہوگیا

اینتھونی جوشووا نے نماز پڑھتے ہوئے اپنی تصویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کی تو برطانیہ میں اسلام مخالف افراد نے وزیراعظم سے انہیں ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کردیا

بدھ 18 جنوری 2017 23:10

ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کی نماز پڑھتے تصویر سے برطانیہ میں طوفان ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشووا نے نماز پڑھتے ہوئے اپنی تصویر ٹویٹر پر اپ لوڈ کی تو برطانیہ میں طوفان کھڑا ہو گیا جب کہ برطانیہ میں اسلام مخالف افراد نے وزیراعظم سے انہیں ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کردیا۔زوردار مکوں سے اپنے حریف فائٹرز کو دھول چٹانے والے ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشووا اس وقت مشکل میں پھنس گئے جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نماز پڑھتے ہوئے تصویر اپ لوڈ کی، ورلڈ چیمپئن نے دبئی کی مسجد میں اپنے بھائی کے پیچھے نماز ادا کرتے ہوئے کی تصویر ٹویٹر پر لگائی تو برطانیہ میں طوفان کھڑا ہوگیا جب کہ ٹوئٹ میں باکسر کا کہنا تھا کہ قسمت کے علاوہ محنت اور دعا کامیابی کی کنجی ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں اسلام مخالف افراد نے باکسر کے خلاف محاذ کھڑا کرتے ہوئے وزیر اعظم سے ان کو وطن سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کردیا، ٹوئٹر پر تصویر اپ لوڈ ہونے کے بعد جوشووا کے حامی ہی ان کے مخالف بن گئے اور ان کی اگلی فائٹ پر ان کے حریف کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک مداح نے ان کے مخالف بولنے والوں سے کہا کہ باکسنگ لیجنڈ محمد علی بھی مسلمان تھے کیا تم سب لوگ ان سے بھی نفرت کرتے تھے۔واضح رہے ورلڈ چیمپئن اپنے کیریئر میں 18 فائٹس لڑ چکے ہیں اور تمام فائٹس انہوں نے حریف کو ناک آؤٹ کر کے جیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :