اشکومن کے بالائی علاقوں کی رابط سڑک نو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ٹریفک کیلئے بحال نہ کرنے پر متاثرین کا محکمہ تعمیرات کے خلاف شدید احتجاج

بدھ 18 جنوری 2017 23:12

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) اشکومن کے بالائی علاقوں کی رابط سڑک نو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ٹریفک کے لئے بحال نہ کرنے پر متاثرین کا محکمہ تعمیرات کے خلاف شدید احتجاج، متاثرین اشکومن سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ پہنچ گئے اور احتجاجی ریلی نکالی اس موقع پر متاثرین نے بازار سے ہوتے ہوئے ڈی آفس پہنچ گئے اور آفس کے باہر دھرنا دیا اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق امیدورا قانون ساز اسمبلی ظفر محمد شادم خیل نے کہا کے پچھلے سال اپریل میں ہونے والی بارشوں کے دوران اشکومن کے بالائی علاقوں کو ملانے والی سڑک لینڈ سلائڈنگ کی نذر ہوگئی تھی مگر نو ماہ گزرنے کے باجود بھی محکمہ تعمیرات نے اس سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال نہیں کیا جس کی وجہ سے نو ہزار افراد کو امدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ہم نے محکمہ تعمیرات عامہ کے زمہ داران سے بات کی مگر انھوں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جس باعث اج متاثرین دھرنے پر مجبور ہوگئے اس دوران قائم مقام ڈپٹی کمشنر غذر نوید احمد نے متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مطالبات فوری طور پر حل ہونگے جس پر دھرنے میں موجود افراد پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :