ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی دستیابی سے سروس ڈلیوری، ای ایجوکیشن، ای لرننگ، ای ہیلتھ اور ای زراعت میں سہولت پیدا ہوئی،صنعتی فوائد کے حصول کیلئے سرکاری و نجی شراکت داری کے ذریعے پائیدار شراکت داری کے ماڈلز کو فروغ دیا جانا چاہیئے
وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمان کا عالمی اقتصادی فورم میں ڈیجیٹل سوسائٹی کے سیشن سے خطاب انوشہ رحمان کی ورلڈ اکنامک فورم کے استقبالیہ ڈنر میں شرکت، ومپل کام گروپ اور سگوو بریکی گروپ کے سی ای او، ٹیلی نار گروپ کی چیئرپرسن سے ملاقاتیں
بدھ 18 جنوری 2017 23:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی مائیکرو پالیسی، آئوٹ لک انڈسٹری کی ان کوششوں میں معاون ہونی چاہئیے، اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے براڈ بینڈ کمیشن اور ورلڈ اکنامک فورم کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔
تمام طبقات کیلئے انٹرنیٹ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیشن میں اعلیٰ سطحی بحث ہوئی اور ڈیجیٹل ترقی و روابط میں ہونے والے اضافہ کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرمملکت نے آئی ٹی یو/یو این ویمن پروگرام کی بھی تعریف کی اور اسے گلوبل ٹیکنالوجی انقلاب میں خواتین اور لڑکیوں کیلئے ایک مثالی عالمگیر پروگرام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے مالیت کے پروگراموں کا مقصد آئی سی ٹی سروسز کی فراہمی، تربیت امور کو بہتر بنانا اور خواتین کو جدید دور کی ٹیکنالوجی کے علم سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ معاشی ترقی کے فوائد حاصل کرسکیں۔ انوشہ رحمان نے ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین اور مینجمنٹ باڈی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ ڈنر میں بھی شرکت کی۔ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ومپل کام گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جین چارلی اور ٹیلی نار گروپ کی چیئرپرسن مسز گن ورستاد اور سگوو بریکی گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بھی وزیرمملکت سے ملاقات کی اور صنعت کے فروغ اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ کا جائزہ لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
-
اقوام متحدہ کا غزہ کےہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں بارے شفاف تحقیقات کا مطالبہ،امریکا نے بھی اسرائیل سے معلومات طلب کرلیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.