ماڈل ٹائون پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں کیں

بدھ 18 جنوری 2017 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرماڈل ٹائون ڈویژن پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خصوصی مشقیں کیں ۔ خصوصی مشقیں ایس پی ماڈل ٹائو ن اسماعیل کھاڑک کی سربراہی میںایس ٹی میری ہائی سکول اورفاطمہ میمور ئیل میڈیکل کالج میں کیں گئیں۔

(جاری ہے)

سکول یا کھلے مقام پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ناکام بنانے اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا گیا۔کوٹ لکھپت کے علاقے ایس ٹی میری ہائی سکول میں خصوصی مشقوں میںاے ایس پی کاہنہ سرکل شہباز الہی، ایس ایچ او کوٹ لکھپت عمران قمراور 25سے زائد پولیس اہلکاروںنے حصہ لیا اسی طرح اچھرہ کے علاقہ میں فاطمہ میمورئیل میڈیکل کالج میں موک ایکسرسائززکی خصوصی مشقوں میں ڈی ایس پی اچھرہ سرکل محمد ابراہیم ، ایس ایچ او اچھرہ بلا ل حنیف اور 20سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کی خاطر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :