گڑھی شاہو چوری کی وارداتوں میں ملوث 04 خواتین ملزمان گرفتار

قبضہ سی50ہزار سے زائدنقدی، طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) گڑھی شاہو پولیس نے تھانہ روای روڈ ، تھانہ نولکھا ، تھانہ قلعہ گجر سنگھ ، تھانہ شفیق آباد سمیت دیگر تھانوں کی حدور میں چوری کی متعدد واردتیں کرنے والی شازیہ عرف صائمہ لیڈیز چور گینگ کی04 لیڈیزملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی50ہزار سے زائدنقدی، طلائی زیورات اور موبائل فونز برآمدکر لیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوںکے خلاف کریک ڈائون کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پر ایس پی سول لائنز علی رضا نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کر چوری و ڈکیتی کی وارداتوںمیں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گڑھی شاہو تحسین نجم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ شازیہ عرف صائمہ لیڈیز چور گینگ کی سرغنہ سمیت چار لیڈیز ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

لیڈیز ملزمان میںشازیہ عرف صائمہ، کرن ،نورین اور سعدیہ شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے دوران لیڈیز چور گینگ نی31سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔ایس پی سول لائنز علی رضا نے لیڈیزچور گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اوگڑھی شاہو تحسین نجم اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :