کوئٹہ,برفباری سے متاثرہ مختلف علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا، متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم

بدھ 18 جنوری 2017 23:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمالک کاکڑ سیاسی قبائلی رہنماء میجر محمد دین اور ایکسئن پشین عبدالرحمان کاکڑ نے برفباری کے باعث توبہ کاکڑی، بر شور، کاریزات کے مختلف علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا اور متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا اس موقع پر لو گوں نے حلقے کے ایم پی اے اور دیگر کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ حلقے کا نمائندہ اس لئے اہم ہے کہ وہ اپنے عوام کا درد دکھ رکھتے ہیں رکن صوبائی اسمبلی عبدالمالک کاکڑ نے بات چیت کر تے ہوئے نے کہا کہ عوام نے جس طرح منتخب کیا اسی طرح ہم عوام کی خدمت کر تے ہیں برف باری سے خشک سالی کا خاتمہ ہو گا باغات اور فصلات پر اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے تا ہم اس دفعہ اچھی برفباری ہوئی کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مشکلات کا مقابلہ کر نا چا ہئے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :