سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بو رڈآ ف مینجمنٹ کا اجلاس

بدھ 18 جنوری 2017 23:20

ملتان ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بو رڈآ ف مینجمنٹ کا اجلاس چیئر مین کمپنی رانا اعجا ز نو ن اور ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ کی صدا ر ت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں متفقہ طو ر پر سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملاز مین کو چھٹیوں میں کام کر نے کا معا وضہ اور دیگر الا ئو نس دینے کی منظور ی دی گئی جبکہ کو ڑا کر کٹ اکھٹاکر نے کیلئے ٹھیکہ دینے کے معا ملے کو بحث کیلئے اگلے اجلاس تک مئوخر کر دیاگیا ۔

بورڈ ارا کین نے نئی مشینر ی اورسٹا ف بھر تی کر نے کے معاملا ت پر بھی غو ر کیا اور اس ضمن میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا ۔سر کٹ ہا ئوس میںمنعقد ہو نے وا لے اجلاس میں بو رڈارا کین عا مر سعید انصا ر ی ، حا جی ارشد بو ٹا ،پروفیسر شو کت ملک اور منیجنگ ڈا ئر یکٹر عمران نو ر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفا ئی ستھر ائی کا نظا م مثا لی بنا نے کیلئے تما م تر وسا ئل استعما ل کررہی ہیں ۔

اس سلسلے میں عملے کی کمی پو را کر نے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر سینٹر ی ورکرز کو تعینات کیا جا رہا ہے ۔شہر سے اکٹھا کیا جا نے وا لا کو ڑا کر کٹ 3 سو ٹن یو میہ سے 7 سو ٹن رو زانہ تک جا پہنچا ہے جو کہ انتظا میہ کی بہتر ین کا رکر دگی کا ثبو ت ہے ۔ اجلاس سے چیئر مین بو رڈ آف مینجمنٹ را نا اعجا ز نون ، پر وفیسر شو کت ملک اور سپیشل ما نیٹر نگ آ فیسر فاورق ڈو گر نے بھی خطا ب کیا ۔

متعلقہ عنوان :