وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے اعزاز میں ظہرانہ

بدھ 18 جنوری 2017 23:22

کوئٹہ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی،اپوزیشن رہنما مولانا عبدالواسع، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، صوبائی سیکرٹریوںاور وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرز نے بھی ظہرانے میں شرکت کی ۔بعدازاں وزیراعلیٰ کی جانب سے صدر آزاد کشمیر کو روایتی قالین کا تحفہ اور شیلڈ پیش کی گئی جبکہ آزاد کشمیر کے صدر نے بھی وزیراعلیٰ کو تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :