ٹرمپ کو ہر ممکن مناسب مشورہ دیا، اوباما کا الوداعی پیغام، سبکدوشی کے بعد تصنیف وتالیف اور بچوں کے ساتھ وقت گذاروں گا اوباما کا اعلان

جمعرات 19 جنوری 2017 11:05

ٹرمپ کو ہر ممکن مناسب مشورہ دیا، اوباما کا الوداعی پیغام، سبکدوشی کے ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) امریکا کے سبکدوش ہونے والے سیاہ فام صدر براک اوباما نے وائیٹ ہاؤس میں اپنی الوداعی پریس کانفرنس کے دوران ہلکے پھلکے انداز میں اپنے جانشین کو کئی اہم مشورے دینے کے ساتھ اپنے آٹھ سالہ دور حکومت کے اہم اقدامات کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صحافیوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ وہ حقیقت کے اظہار اور جمہوریت کے فروغ کے لیے صحافیوں سے اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے تسلسل کی توقع رکھتے ہیں۔وکی لیکس کو اہم فوجی راز مہیا کرنے والے فوجی اور اپنی جنس تبدیل کرنے والے براڈلی ماننگ کی سزا معاف کرنے کے بارے میں کہا کہ براڈ لی مانینگ نے اعتراف جرم کیا اور اس کے بدلے میں کڑی سزا بھگت لی ہے۔

اب تک اس کا جیل میں سزا کاٹنا کافی ہے۔صدارت کے بعد وہ کیا کریں گ کے سوال پر صدر اوباما نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کے ہمراہ وقت گذاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں تصنیف وتالیف کی طرف آؤں گا۔ میں بعض چیزوں پر خاموشی اختیار کروں گا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ رواں سال اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :