جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:17

سینچورین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو سپر سپورٹ پارک، سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جنوبی افریقہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 22 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :