یورپ کے لیے ایران کی آئل ٹینکر سروس بحال

جمعرات 19 جنوری 2017 11:23

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ایران کے تیل برداری بحری جہازوں کی یورپی ملکوں کی بندرگاہوں پر رفت آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ایران کی قومی ٹینکر کمپنی این آئی ٹی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سیروس کیان ارثی نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے پرعملدرآمد اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد قومی ٹینکر کمپنی کے تیل بردار بحری جہاز یورپی ملکوں کی بندرگاہوں پر رفت و آمد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

این آئی ٹی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کا پہلا تیل بردار بحری جہاز اسپین کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔سیروس کیان ارثی نے مزید کہا کہ ہالینڈ سمیت دیگر یورپی ملکوں کے لیے بھی ہماری آئل ٹینکر سروس شروع ہوگئی ہے اور ہم یورپی منڈیوں میں بھرپور طریقے سے واپس پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد یورپ کے سب ہی ملکوں کے لیے ہماری ٹینکر سروس شروع ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :