امریکہ روس پر اعتماد نہیں کر سکتا، نِکی ہیلی

جمعرات 19 جنوری 2017 11:26

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) امریکی سینیٹ کی جانب سے منعقدہ توثیق کی سماعتوں میں سے ایک سماعت کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ کے لئے نامزد سفیر، نِکی ہیلی نے کہا کہ ’’امریکا، روس پر اعتماد نہیں کر سکتا‘‘۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی خارجہ امورِ کمیٹی کے روبرو بیان میں ہیلی نے کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتی کہ ہم اٴْن پر اعتماد کر سکتے ہیں‘‘۔ نِکی ہیلی ساؤتھ کیرولینا کی گورنر ہیں۔اٴْنھوں نے باہمی اعتماد کے معاملے پر روس کے ساتھ تعاون کے امکان پر سوال اٹھایا۔اٴْنھوں نے مزید کہا کہ ’’داعش کے معاملے کے علاوہ چند دیگر امور کے حوالے سے ہم سب کو شکوک و شبہات ہیں؛ اور ہمیں اٴْن کی مدد درکار ہوگی‘‘۔

متعلقہ عنوان :