امریکی سینٹ نے ٹرمپ کے نامزد وزیر دفاع کی منظوری دے دی

جمعرات 19 جنوری 2017 11:26

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی نے وزیر دفاع کے طور پر واضح اکثریت کے ساتھ ریٹائرڈ میرین جنرل، جیمز میٹس کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔ری پبلیکن پارٹی کی اکثریت والے پینل نے نامزدگی کے حق میں ایک کے مقابلے میں 26 ووٹ سے منظوری دیتے ہوئے، سینیٹ کے ایوان سے کہا کہ پینٹاگون کے سربراہ کے طور پر میٹس کی نامزدگی کی توثیق کی جائے۔

(جاری ہے)

میٹس کابینہ کے پہلے رٴْکن ہیں جن کی کمیٹی نے منظوری دی ہے اور جمعہ تک اٴْنھیں سینیٹ سے توثیق کی توقع ہے۔ یہ بات سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قائد، چًک شومر نے بتائی ہے۔میٹس امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ 2013ء میں ریٹائر ہوئے۔ وزیر دفاع کے طور پر خدمات بجا لانے کے لیے اٴْنھیں استثنیٰ درکار تھا، چونکہ اٴْنھیں ریٹائر ہوئے سات برس کا عرصہ نہیں ہوا، جیسا کہ قانون کا تقاضا ہے۔کانگریس پہلے ہی اٴْنھیں یہ استثنیٰ دے چکی ہے۔66 سالہ میٹس ایک خوش مزاج کمانڈر کا شہرہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :