یوکرین میں امن کے لیے جرمنی، فرانس اور روس میں اتفاق

جمعرات 19 جنوری 2017 11:26

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) جرمنی، فرانس اور روس کے رہنماؤں نے مشرقی یوکرین میں تصادم کے پرامن حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ترجمان نے کہا کہ تینوں ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین میں قیام امن کی کوششوں کے تحت کل یہاں بات چیت کی اور ان کے درمیان اس سمت میں ایک ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چانسلر مرکل، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور روس کے صدرولادی میر پیوٹن کے درمیان مشرقی یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ منسک امن کے عمل کے تناظر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ عنوان :