عوام جمہوریت کی حفاظت کر یں،جرمن صدر کا قوم سے آخری خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 11:33

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) جرمن صدریوآخم گاؤک نے عوام سے کہا ہے کہ وہ جمہوریت کی حفاظت کریں جسے بقول ان کے کئی طرح کے خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی محل سے قوم کے نام اپنے آخری خطاب میں انہوں نے کہا کہ جرمنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کرے گا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کو اپنی سکیورٹی پالیسی کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔واضح رہے کہ جرمن صدر کی مدت صدارت اگلے ماہ اختتام پذیر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :