جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہفتہ کوسنچورین میں کھیلاجائے گا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:35

سنچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکاپہلا میچ ہفتہ کوسنچورین میں کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی22 جنوری جبکہ تیسرا اورآخری ٹی ٹونٹی میچ 25جنوری کوکیپ ٹائون میں کھیلاجائیگا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزبھی کھیلی جائے گی۔واضح رہے اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں جنوبی افریقہ نے کلین سویپ کیاہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 22 جنوری کو جوہانسبرگ اور تیسرا اور آخری میچ 25 جنوری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :