افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کا کارروائیوں میں داعش کے 6ارکان سمیت 34عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ، کابل میں مقناطیسی بم کے حملے میں دو پولیس افسران زخمی

جمعرات 19 جنوری 2017 11:35

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں میں داعش کے 6ارکان سمیت 34عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے،دارالحکومت کابل میں مقناطیسی بم کے حملے میں دو پولیس افسران زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران داعش کے 6ارکان سمیت 34عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،کارروائیاں ننگرہار،کپیسا،ارزگان،قندہار،فرح،قندوز،بغلان اورہلمند میں کی گئیں۔

طالبان کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔دارالحکومت کابل میں مقناطیسی بم کے حملے میں دو پولیس افسران زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق مقناطیسی بم پولیس کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ادھر افغان حکام نے خوست میں کارروائی میں حقانی نیٹ ورک کے 31ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔