گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ،ْ ڈرائیور فرار ہوگیا

جمعرات 19 جنوری 2017 12:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق اورڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں لاری اڈہ کے قریب واقع جی ٹی روڈسے آنیوالی تیز رفتار کار نے خاتون کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر پہ چل بسی ،ْ کار کا ڈرائیور موقع پر پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیاتاہم پولیس حکام نے بتایا کہ کارکو قبضے میں لے کر مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔