امریکی خاتون رکن کانگرس کے شام کے خفیہ دورے کا انکشاف

جمعرات 19 جنوری 2017 12:24

ْ دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) امریکی ڈیموکریٹک خاتون کانگرس تلسی گیبرڈ نے شامی دارلحکومت دمشق اور حلب کا دورہ کیا ہے،2012ء سے یہ اس نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔شامی اخبار الوطن کے مطابق تلسی گیبرڈ گزشتہ روز دمشق کے ایئر پورٹ پر پہنچی،ان کے ہمراہ سابق رکن کانگرس ڈینس بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق وفد نے شامی حکام کے بغیر حلب اور کیدال شہر کا دورہ کیا،انہوں نے بے گھر ہونے والے افراد کے کیمپ اور حلب یونیورسٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔فارن پالیسی میگزین کے مطابق تلسی کے دورے کا مقصد حقائق جاننا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شامی عوام ،امدادی کارکنوں، حکومتی اور کیمونٹی رہنمائوں،مہاجرین اور مذہبی رہنمائوں سے ملاقات کرنا اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :