مالی میں کار خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہو گئی، صدر ابراہیم ابوبکر کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

جمعرات 19 جنوری 2017 12:24

بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) مالی میں کار خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہو گئی جبکہ صدر ابراہیم ابوبکر نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دھماکے کو امن کو کوششوں پر نئی ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی کے علاقے گاؤ میں ملیشیا گروپس کے کیمپ پر ہونے والے ایک کار بم حملے میں پانچ خود کٴْش حملہ آوروں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک 115 ہے۔

(جاری ہے)

فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعدا53 ہو گئی ہے جبکہ110 زخمی ہیں۔مالی کے صدر ابراہیم ابوبکر نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اسے بڑا سانحہ قرار دیاہے۔دریں اثناء الجزائر کے جنگجو گروپ اور القاعدہ کے اتحادی مختار المختار نے اپنے ایک بیان میں اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ادھر امریکا نے اس خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ بیان کے مطابق وہ مالی میں امن معاہدے پر عملدرآمد کی کوششوں کو پٹڑی سے اتارنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :