امریکی صدر براک اوباما کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو الوداعی فون

جمعرات 19 جنوری 2017 12:24

امریکی صدر براک اوباما کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو الوداعی فون
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) امریکا کے سکدوش ہونے والے صدر براک اوباما نے بھارت اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط کرنے کی ان کی کوششوں میں ساتھ دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر اوباما نے مودی کو فون کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے دفاع، سول جوہری توانائی اور تجارتی تعلقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کی پارٹنر شپ کے لیے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی نے بھارت اور امریکا کے درمیان سٹریٹیجک پارٹنر شپ بالخصوص دفاعی اشتراک کے لیے صدر اوباما کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ صدر اوباما (آج) جمعہ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ان کی جگہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔