پہلا آل پاکستان نیشنل بنک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ،عیسیٰ خان نے کے الیکٹرک کو فتح سے ہمکنار کردیا ،سوئی سدرن گیس نے پاکستان نیو کو شکست دیدی

جمعرات 19 جنوری 2017 13:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) نیشنل بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر جاری "پہلا آل پاکستان نیشنل بنک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ "میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں الیکٹرک کی ٹیم نے مضبوط حریف پاکستان انٹر نیشنل ائرلائن کی ٹیم کو 2-1سے شکست دیدی،دوران کھیل 58ویں منٹ پر پی آئی اے کے شاکر لاشاری نے میچ کا پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ،ٹیم کو خساری میں جاتا دیکھ کے الیکٹرک کی جانب سے ٹیم کے معروف کھلاڑی عیسیٰ خان کو گرائونڈ میں اُٹارا گیا ،عیسیٰ خان نے گرائونڈ میں اُترتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے میچ میں جان ڈال دی عیسیٰ خان کے خوبصورت پاس پر کھیل کے 72ویں منٹ پر کے الیکٹرک کے اسٹرائیکر کلیم اللہ نے گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا ،دونوں ٹیمیں کھیل میں جارحانہ موڈ میں نظر آئی ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا جس کے نتیجے میں کھیل کے 85ویں منٹ پر کے الیکٹرک کی ٹیم کو پنالٹی کک آلاٹ کی گئی جس پر کے الیکٹرک کے کھلاڑی محمد رسول نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ کھیل کے اختتام تک جاری رہا اس طرح کے الیکٹرک کی ٹیم فتح کے ساتھ گرائونڈ سے باہر آئی جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم پاکستان نیوی کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم سوئی سدرن گیس کی جانب سے دونوں گول محمد لعل نے اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کے الیکٹرک کے شعبہ اسپورٹس کے انچارج میجر (ر) ریاض محمود اور اولمپئن منصور احمد سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر نیشنل بنک کے قمر علی قریشی ،انور فاروقی ،نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،عظمت اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔