معذور طلباء وطالبات کو میٹرک کے بعد گریجویٹ لیول تک کی تعلیم دینے کیلئے صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر سپیشل ایجوکیشن ڈگری کالجز بنانے کافیصلہ

جمعرات 19 جنوری 2017 13:48

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایاکہ مختلف اقسام کی جسمانی معذوریوں کا شکار طلباء وطالبات کو میٹرک کے بعد گریجویٹ لیول تک کی تعلیم دینے کیلئے صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر سپیشل ایجوکیشن ڈگری کالجز بنانے کافیصلہ کیاگیاہے تاکہ گونگے ، بہرے ، نابینا اور دیگر جسمانی ودماغی معذوریوں کاشکار خصوصی بچوں کو سپیشل ایجوکیشن سکولز کی طرح سپیشل ایجوکیشن کالجز میں بھی زیور تعلیم سے آراستہ کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ اس وقت پنجاب کے 2ڈویژنل ہیڈکوارٹرز بہاولپور اور لاہور میں مذکورہ ڈگری کالجز قائم ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ فیصل آباد ، ساہیوال ، ڈی جی خان ، ملتان ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھاڈویژنز کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر سپیشل ایجوکیشن ڈگری کالجز کے جلد قیام کیلئے تخمینہ جات طلب کرلئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ حکومت مختلف جسمانی معذوریوں کا شکار لڑکوں اور لڑکیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے تمام ضروری بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کئے ہوئے ہے جن پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :