واشنگٹن،سابق امریکی صدر جارج بش آئی سی یو،اہلیہ بابرا بھی ہسپتال منتقل

جمعرات 19 جنوری 2017 13:48

واشنگٹن،سابق امریکی صدر جارج بش آئی سی یو،اہلیہ بابرا بھی ہسپتال ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو نمونیا کے باعث انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیاگیا ۔بش کے دفتر سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ انہیں ہفتے کے روز سانس میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایاگیا لیکن انہیں انتہائی نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ،ڈاکٹرزکی ان کی صحت کی بہتری کے لئے کوششیں جاری ہیںجبکہ ان کی اہلیہ خاتون اول باربرا بش بھی بدھ کی صبح تھکن اور کھانسی کے باعث ہوسٹن میتھوڈسٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق امریکی صدر بش کے ترجمان جم میک گراتھ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ صدر بش کی حالت اب بہتر ہے تاہم انہیں مزید نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔صدر باراک اوباما کاجمعہ کواپنی آخری نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ بش خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں،وہ اور خاتون اول مشل اوباما ان کے لئے دعا گو ہیں ،انہوں نے نہ صرف ملک کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں بلکہ میرے اور مشیل کو بھی ان کا مستقل تعاون اور خیر خواہی حاصل ہے ۔بش نی1989 سے 1993 تک 41 ویں چیف کمانڈر کے طور پر اپنی خدمات بھی انجام دیں ۔

متعلقہ عنوان :