Live Updates

عمران خان سیاست کو بھی کھیل سمجھتے ہیں ، وہ سیاست سے مستعفی ہو کر کرکٹ پر توجہ د یں،نہال ہاشمی

جمعرات 19 جنوری 2017 14:00

عمران خان سیاست کو بھی کھیل سمجھتے ہیں ، وہ سیاست سے مستعفی ہو کر کرکٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کہ چکے ہیں کہ عدالت اور عوام کا فیصلہ ہی ہمارا فیصلہ ہو گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور برف باری کے بعد لوگوں کی مشکلات کی جانب توجہ دیں لوگوں کی بڑی تعداد چترال اور دگر علاقوں میں پھنسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی نے کہا کہ اگر عمران خان خیبر پختونخوا میں لوگوں کی مشکات کم کرنے کے لئے کام نہیں کر سکتے تو وہ سیاست سے مستعفی ہو کر کرکٹ پر توجہ د یں ، وہ سیاست کو بھی کھیل سمجھتے ہیں۔ انھوں نے پاناما کیس کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ جو عدالت اور عوام کا فیصلہ ہی ہمارا فیصلہ ہو گا جبکہ دوسری جانب عمران خان کے ہمنوا عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی اپنا فیصلہ صادر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :