اہم شامی اپوزیشن گروپ کاامن مذاکرات میں شرکت سے انکار

جمعرات 19 جنوری 2017 14:07

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اہم شامی اپوزیشن گروپ احرار الاشام نے قزاخستان میں شام کے بحران پر ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق احرار الاشام شام کے متعدد وسطی اور شمال علاقوں پر قابض ہے اور اس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر درست انداز سے عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے وہ ان مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔

آستانہ میں آئندہ پیر کو شامی امن مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے اور امید کی جا رہی تھی کہ روس اور ترکی کی ثالثی میں منعقد ہونے والے ان مذاکرات کے ذریعے شام میں قیام امن کی راہ نکل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ روس اور ترکی کی ثالثی میں دسمبر کی 30 تاریخ سے شام میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم متعدد مقامات پر جھڑپوں کی اطلاعات مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :