بھارت کے دو شہروں نئی دہلی اور ممبئی میں فضائی آلودگی 2015ء کے دوران 80 ہزاراموات ، سرکاری خزانے کو 70ہزار کروڑ روپے نقصان کا باعث بنی ،رپورٹ

جمعرات 19 جنوری 2017 14:09

بھارت کے دو شہروں نئی دہلی اور ممبئی میں فضائی آلودگی 2015ء کے دوران 80 ..

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) بھارت کے دو شہروں نئی دہلی اور ممبئی میں صرف ایک سال 2015ء کے دوران فضائی آلودگی 80 ہزار سے زیادہ اموات اور سرکاری خزانے کو 70ہزار کروڑ روپے کے نقصان کا باعث بنی جو بھارت کے جی ڈی پی کا 0.71 فیصد ہے۔ یہ بات بھارتی اخبار نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف بمبے رپورٹ کے حوالہ سے بتائی۔ رپورٹ کے مطابق 2015ء کے دوران نئی دہلی اور ممبئی میں فضائی آلودگی 80665 افراد جن کی عمریں 30 سال سے زیادہ تھیں کی قبل از وقت موت کا باعث بنی۔

یہ تعداد 1995ء کے مقابلہ میں دوگنا ہے۔ اس سال کے دوران فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے دونوں شہروں کی انتظامیہ کو تقریباً 7 کھرب روپے خرچ کرنا پڑے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث محکمہ صحت کے اخراجات اور امراض کے علاج کی لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کا دھواں ‘ تعمیراتی سرگرمیوں کے نتیجہ میں ہوا میں شامل ہونے والی گرد اور صنعتی سرگرمیوں کے نتیجہ میں مضر صحت گیسوں کا اخراج فضائی آلودگی کی بڑی وجہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں شہروں میں گزشتہ دو عشروں کے دوران شہریوں کی طرف سے بیماری کی حالت میں رہنے کی مدت میں بھی سو فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ دونوں شہروں میں فضائی آلودگی کے حقیقی منفی اثرات کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں کیونکہ مذکورہ رپورٹ کی تیاری میں فضائی آلودگی کے پیمانے نہایت بلند رکھے گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بھارت میں فضائی آلودگی سالانہ 5 لاکھ اموات کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :