قومی جذبے اور مکمل اتفاق کے ساتھ سی پیک منصوبے کو کامیاب بنائیں گے،اس کیخلاف سازشیں کرنے والے ہر فورم پر ناکام ہوں گے،2018ء تک قومی گرڈ میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
جمعرات 19 جنوری 2017 14:09
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کی قیادت پاکستان میں صنعتوں کی ترقی چاہتی ہے۔
سی پیک منصوبوں پر پاکستان کی صنعتیں تیزی سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ہماری معیشت کی پیداوار 6 فیصد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء تک قومی گرڈ میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس سے توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت چین پاکستان میں صنعتیں لگا رہا ہے، چین میں لیبر مہنگی ہے اور پیداوار اور اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں صنعت لگا کر چین اپنے پیداواری اخراجات کم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چین کے جتنے بھی منصوبے چل رہے ہیں ان میں نصف سے زائد پاکستانی انجینئرز اور مزدور کام کر رہے ہیں۔ اپنے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کروانے کے لئے چینی انجینئرز اور ورکرز دن رات کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ تین سال پہلے محض ایک کاغذ کا ٹکڑا تھا جس پر آج عمل درآمد ہو رہا ہے، اگر ہم نے 2030ء تک اس کے مختلف اہداف کو حاصل کرلیا تو پاکستان اس خطے کے اندر کلیدی اہمیت کا حامل ملک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کو اپنے پیروں تلے کھڑا کر دیا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر چین کے دورہ کے لئے وفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں بیجنگ کا دورہ کر کے منصوبوں کے حوالے سے کام مکمل کرلیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.